وادی کشمیر میں ہورہےقتل و غارت پر شدید الفاظ میں مذمت
بڈگام// مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں نماز جمعہ کے دوران عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کےصدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےعالمی مشکلات پر اظہارِ نظر کرتے ہوئے کہا اب مظلومین کا لینا بھی جرم بن گیا آغا صاحب نے کہا جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان لداخ کے مطالبہ کی بھر پور حمایت کرتے ہوئےانہیں آئینی حقوق کے لیے پرامن طریقے سے مطالبہ کرنے کو برحق جانتی ہے ۔مقامی آبادی کے دیگر مطالبات کے علاوہ ان کی دیرینہ مانگ سٹیٹ ہُڈ کی بحالی پر جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کرگل اور لیہ کی مذہبی قیادت کو یقین دلاتی ہے کہ تنظیمی قیادت لداخیوں کے مطالبات کو ایوانوں تک پہنچانے میں بھر پور کوشش کرے گی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا مرکزی سرکار کو چاہیے وہ لداخیوں کے ساتھ مذاکرات شروع کریں تاکہ وہ بھی اپنے مطالبات کو بہترن انداز میں پیش کر سکے آغا صاحب نے کشمیر میں ہوئے قتل و غارت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کسی سازش کے تحت وادی میں حملوں کا بازار پھر سے گرم ہونے لگاہےجس کا سد باب ڈھونڈنے الزامی ہے چھون بڈگام میں نوجوان کی لاش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آغا صاحب غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور بڈگام انتظامیہ کو اس کیس کی جانچ پڑتال میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا۔