Press 25 May 5

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مجالس ترحیم کا سلسلہ بدستور جاری

شہدائےخدمت کی یاد میں امام بارگاہ بڈگام میں عظیم الشان مجلس ترحیم منعقد

بڈگام/ / شہدائے خدمت ملت ِایران کی یاد میں جہاں دنیا بھر میں مجالسوں کا سلسلہ جاری ہےوہی جموں وکشمیرانجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے روز شہادت سے مختلف مرکزی مقامات پر مجالس ترحیم کا سلسلہ بدستور جاری رہا اس ضمن میں آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں صبح سے ہی عظیم الشان مجلس ترحیم کا اہتمام رہا جہاں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای مد ظلہ اور ایرانی عوام کو تسلیت پیش کی اس موقع پر تلاوت کلام اللہ کے بعد تنظیم سے وابستہ ذاکرین نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی نماز جمعہ کے خطبہ میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہداء ایران کے گران قدر خدمات و ایثار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا شہید جمہور آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت نے ان کی مخفی خدمات سے لوگوں پر آشکار کیاحتی جو لوگ زبان درازی کرتے تھے ان کی آنکھیں بھی اشکبار ہوئے اور اس مرد مجاہد کی انتھک خدمات دیکھ کرانگشت بدھان رہ گئے آغا صاحب نے مومنین و مومنات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شہادت کے روز سے آج تک وادی کشمیر میں جلوسوں ،مجالسوں ،اورقرآنی محفلوں کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب اس مصیبت کی گھڑی میں اپنےرہبر عزیز و شہید پر ور ملتِ ایران کے غم میں برابر شریک ہیں نماز جمعہ کے بعد آغا صاحب کی قیادت میں امام بارگاہ بڈگام سے بس اڈے تک ایک عظیم الشان ریلی برآمد کی گئی جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کرتے ہوئے امریکہ و اسرائل کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا یہ شہدا کسی خاص قوم سے مختص نہیں ہوتے بلکہ ان کی شہادت سے عالم اسلام میں خلاء پیدا ہوتا ہےاس سلسلہ میں آج تنظیم سے وابستہ دیگر جمعہ مقامات پر بھی مجالس کا سلسلہ جاری رہا جہاں ائمہ جمعہ حضرات نے شہدائے خدمت کی کامیابی اور کارکردگیوں سے لوگوں کو آگاہ کیا مجالسوں کا یہ سلسلہ قدیمی امام بارگاہ حسن آباد،امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام،آستان عالیہ میرشمس الدین اراکیؒ چاڈورہ ،امام بارگاہ چھترگام،جامعہ مسجد نوگام،امام بارگاہ گامدو اسکندر پورہ وغیرہ میں جاری رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں