Whatsapp Image 2023 10 19 At 7.48.59 Pm 78

امریکا نے سلامتی کونسل کی قرار داد ویٹو کرکے صیہونیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے

امریکا نے سلامتی کونسل کی قرار داد ویٹو کرکے صیہونیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کا امکان فراہم کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کا بیان

نیویارک// اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ امریکا نے سلامتی کونسل میں برازیل کی پیش کردہ قرار داد کو ویٹو کرکے ، فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہنے کے اسباب فراہم کئے ہیں اس لئے اس نسل کشی کا اصلی ذمہ دار وہی ہے۔

بدھ کو فلسطین میں جنگ بندی کے لئے سلامتی کونسل میں برازیل کی مجوزہ قرار داد امریکا کی جانب سے ویٹو کئے جانے کے بعد اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ امریکا نے فلسطین میں جنگ بندی کے لئے سلامتی کونسل میں ایک اور قرار داد کو ویٹو کردیا ۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے ایکس پیج پر غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے ساتھ امریکی صدر جو بائیڈن کی تصویر اٹیچ کرتے ہوئے ، لکھا ہےکہ ریاستہائے متحدہ امریکا نے سلامتی کونسل کی قرار داد کو جس میں جنگ بندی اور انسان دوستانہ امداد بھیجنے کی بات کہی گئی تھی، ویٹو کردیا بنابریں فلسطینیوں کے خلاف غاصب اور نسل پرست صیہونی حکومت کی جارحیت، جنگی جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رہنے کا اصلی ذمہ دار امر یکا ہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں