Download (6) 37

امام زمانہ عج تک پہونچنے کا راستہ کیا ہے؟

امام زمانہ عج تک پہونچنے کا راستہ کیا ہے؟

از قلمِ
حیدری فدا حسین

کوفیوں نے امام حسین ع کے نام ہزاروں کی تعداد میں امام ع کے قیام کی خاطر خطوط لکھے لیکن امام ع خطوط کی بنا پرخود قیام کرنے کے لۓ کوفہ نہیں گۓ امام ع نے اپنے بدلے حضرت مسلم ع کو بھیجا تاکہ امام ع کوفیوں کی حقیقت دیکھیں۔۔۔۔ ہم بھی ہر سال ہر دن ہر لمحہ اپنے امام عج کے نام ہزاروں کی تعداد میں عریضوں کی صورت میں ، دعاوں کی صورت میں، العجل کی صورت میں اس دنیا میں امام عج کا ظہور اور قیام ہونے کی غرض سے امام عج کو پکارتے رہتے ہیں لیکن امام عج نے بھی ہمیں آزمانا ہے کہ کس قدر ہم ظہور کے لۓ قیام کے لۓ آمادہ ہیں اور امام زمانہ عج کی طرف سے آج ہمارے لۓ آزمائش آج کے دور کا مسلم “رہبر معظم” ہے… کہیں ہماری حالت بھی کوفیوں جیسی تو نہیں ہے کہیں ہم بھی کوفیوں والا ایمان تو نہیں رکھتے ہیں کہیں ہمارے عریضے، ہماری دعائیں ،ہمارا العجل کہنا فقط زبان تک محدود تو نہیں ہے۔۔۔۔کیا ہم رہبر کے حامی ہیں؟کہیں ہمارا اپنے رہبر کے ساتھ ویسا ہی سلوک تو نہیں ہے جیسا کوفہ والوں کا سفیر امام حسین ع حضرت شاہ مسلم ع کے ساتھ رہا
امام زمانہ عج کی رضا کا راستہ امام عج کے سفیر کے ساتھ وفاداری کرنے میں ہی حاصل کیا جاسکتا ہے امام کے سفیر کو تنہا چھوڑ کر امام عج تک پہونچنا نا ممکن ہے بلکہ اس میں ہلاکت ہے۔
آج جتنا زیادہ کام دشمن لوگوں کو امام عج کے نائب سے نفرت کرنے پر کر رہا ہے اتنا دشمن کسی اور مقصد پر نہیں کر رہا ہے ہمیں چاہۓ کہ ہم دشمن کے اس مقصد کو ناکام بنائیں اور رہبر کا دفاع خود پر واجب سمجھیں خصوصاً مختلف تنظیموں کو چاہۓ کہ وہ جگہ جگہ ولایت فقہ کی اہمیت و ضرورت کے حوالے سے سیمنارز منعقد کریں تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں پیدا کۓ جانے والے ولایت فقہ کے حوالے سے منفی سوالات دور ہوسکیں اور لوگ ولایت فقیہ کے حوالے سے بدگمانی کا شکار نہ ہوجائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں