0

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم

بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے بالکل تیار / ترون چھگ

وزیر اعظم نے دفعہ370 کی منسوخی کے بعد وادی کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کیا ، ہر شعبہ میں اہم ترقی ہوئی

سرینگر // الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے بالکل تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پہلے گاندھی، نہرو، مفتی اور عبداللہ خاندان کی قیادت میں دہشت گردی کا گڑھ تھا۔ لیکن وزیر اعظم مودی نے دفعہ370 کی منسوخی کے بعد وادی کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرکے اس میں اہم ترقی کی ہے۔سی این آئی کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان کرنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے: انہوں نے کہا کہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) ملک میں جمہوریت اور انتخابی نظام کا احترام کرتی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری قوم کے طور پر بھارت کی تعریف کرتے ہوئے چھگ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک کے پاس ایک آزاد اور باعزت الیکشن کمیشن ہے جو انتخابات کرواتا ہے، جس کی تعریف دیگر اقوام ایک تحریک کے طور پر کرتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وادی میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے ساتھ چھگ نے تصدیق کی کہ بی جے پی حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔ وادی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کام کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ یہ خطہ پہلے گاندھی، نہرو، مفتی اور عبداللہ خاندان کی قیادت میں دہشت گردی کا گڑھ تھا۔ لیکن، مودی جی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وادی کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرکے اس میں اہم ترقی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں