0

اقوام متحدہ کی امن محافظ فورس یونیفل پر اسرائیل کا حملہ، یورپ کی جانب سے مذمت

یورپی کونسل کے چیئرمین نے جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن محافظ فورس کے مشن کے دوران اس فورس پر انجام پانے والے اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی کونسل کے چیئرمین شارل میشل نے لاؤس میں جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم آسیان کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک بیان میں جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن محافظ فوجیوں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے اور اس طرح کے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ اسرائیل کے اس حملے میں یو این آئی، ایف آئی ایل، کے دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن محافظ فوجیوں پر ان کے مشن کے دوران اس قسم کا حملہ بالکل غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل برداشت ہے۔
یورپی کونسل کے چیئرمین شارل میشل نے مزید کہا کہ اسرائیل سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ دریں اثنا اسرائيل کے اس حملے کی یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ، فرانس، اٹلی، اسپین اور آئرلینڈ نے نیز اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج نے بھی شدید مذت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل اس طرح کے حملے کر کے اپنی حد پار کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں