123

اسلام ایک عالمگیر دین ہے؛ دینی مدارس کو دنیا کے مفکرین سے تعامل اور رابطہ قائم کرنا چاہیئے، آیت اللہ کریمی جہرمی

اسلام ایک عالمگیر دین ہے؛ دینی مدارس کو دنیا کے مفکرین سے تعامل اور رابطہ قائم کرنا چاہیئے، آیت اللہ کریمی جہرمی

ایران// آیت اللہ کریمی جہرمی نے قم المقدسہ میں ادارۂ برائے اسلامی ثقافت اور مواصلات کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ ہمیں دنیا کے لوگوں کو اس بات کی یاد دہانی کروانی چاہیئے کہ ہمارے دین کی اساس اجتماع اور مواصلات ہے، جس طرح خداوند متعال قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: «وما أرْسلْناک إلّا رحْمةً للْعالمین/ سورۂ مبارکۂ الانبیا»، آیه ﴿۱۰۷﴾ اور ہم نے آپ کو عالمین کیلئے صرف رحمت بناکر بھیجا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کے لوگوں سے عقیدت کے قائل ہیں، ان کے دکھ درد کو اپنا دکھ اور درد سمجھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ ہم ایک ایسا مجموعہ ہیں جو ایک ہی چھت تلے زندگی کرتے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد نے کہا کہ ہمیں دنیا والوں کو یہ سمجھانا ہوگا کہ اسلام، تعقل و تفکر کا دین ہے، لہٰذا ہمیں خود کو ایک بند گلی میں محصور نہیں کرنا چاہیئے، بلکہ عالمی سطح پر دین کی تبلیغ کرنی چاہیئے۔ امام رضا علیہ السّلام فرماتے ہیں: رحم اللّه عبْدا احْیا أمْرنا» خدا رحمت فرمائے اس شخص پر جو ہمارے امر کا احیاء کرے۔

آیت اللہ کریمی جہرمی نے زور دے کر کہا کہ اسلام ایک عالمگیر دین ہے اور علماء پر ضروری ہے کہ وہ اس دین کے دروازوں کو دیگر ممالک کی یونیورسٹیوں پر کھولیں اور ان کے علماء اور دانشوروں سے رابطہ برقرار کریں۔

اس ملاقات کی ابتداء میں، ادارۂ برائے اسلامی ثقافت اور مواصلات کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین یحییٰ جہانگیری نے اس مرکز کی مختلف میدانوں میں سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں