Img 20240219 211136 58

ادارہ الزہراء شالنہ اور اندر کلچرل فورم کے اشتراک سےحسینی مشاعرہ منعقد

ڈیڑھ درجن سے زائد شعراء نے کی شرکت

سرینگر// ولادت باسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے مناسبت سے ادارہ الزہراء شالنہ اور اندر کلچرل فورم سمبل کے باہمی اشتراک سے شالنہ بڈگام میں ایک پررونق حسینی مشاعرے کا اہتمام ہوا جس کی صدارت سید طاہر صفوی نے کی اور ان کے ساتھ ایوان صدارت میں سید اختر حسین منصور، نظیر جوش اور مولانا غلام محمد گلزار بھی موجود رہے۔فورم کے صدر سلیم یوسف نے شرکاء محفل اوردیگرحاضرین کا والہانہ انداز میں استقبال کیا۔

مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐسے ہوا۔اس حسینی مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کرکے امام عالی مقام علیہ السلام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ان میں سید اسداللہ صفوی،ارشاد ماگامی،شوقین سونمی،شوکت شہباز، غلام حسین حقنواز،سید معسود شاداب، سید رضوان، میر رفیق، اشفاق حمید، غلام محمد گوہر، ساجد سجاد، سابق علی سابق، گلفام نوگامی،غضنفر شاہباز، حیدرعلی میر اور سلیم یوسف قابل ذکر ہیں۔اس موقع پر مولانا غلام محمد گلزار کو ان کی دین و ادب کے تئیں ان کی بے لوث خدمات کے لئے انہیں عزت افزائی بھی کی گئی۔اس موقع پر مولانا غلام محمد گلزار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کینور سے آراستہ کرنے کی اشد ضرورت ہیجس کی بدولت اس قوم کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے انہوں نے تمام شرکاء� محفل و دیگر مقامی حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعراء کرام کے کلام اس قسم کی محفلوں کو زینت بخشتے ہیں۔اس حسینی مشاعرے کی نظامت کے فرائض اندر کلچرل فورم کے رکن ساجد سجاد نے بڑی خوش اسلوبی سے انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں