وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ایک صحت مند ہندوستان، ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانا
پچھلے 10 سالوں میں ملک میں 23 نئے میڈیکل کالج کھولے گئے ہیں
سرینگر // گزشتہ 10 سالوں میں شمال مشرق میں 23 نئے میڈیکل کالج کھولے گئے کا دعویٰ کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ایک صحت مند ہندوستان، ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانا ہے، جس میں ملک کے ہر شہری کو وقت پر معیاری صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں۔ سی این آئی کے مطابق ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کیلئے قابل رسائی اور سستی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کیلئے تحقیق کی ترجیح پر علاقائی مشاورتی ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ایک صحت مند ہندوستان، ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانا ہے، جس میں ملک کے ہر شہری کو وقت پر معیاری صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں؛ صحت کی سہولیات اور ادویات آسانی سے سستی، قابل رسائی اور دستیاب ہونی چاہئیں اور صحت کی سہولیات تمام جغرافیائی علاقوں میں پھیلائی جائیں اور ان کی دستیابی متوازن ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ غریب اور امیر کی تفریق کے بغیر ہر کسی کو صحت کی سہولیات یکساں طریقے سے حاصل ہوں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے حکومت نے پالیسیوں اور مختلف اسکیموں کے ساتھ کام کیا ہے جس کی وجہ سے ہندوستان نے ایک ایسا ہیلتھ ماڈل بنایا ہے ۔شمال مشرقی خطہ کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کی وابستگی پر ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا’’گزشتہ 10 سالوں میں اسے صحت جیسے تمام قسم کے کنیکٹیویٹی سے جوڑ کر ملک کے مرکزی دھارے میں لانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ملک میں پہلی بار شمال مشرقی خطہ کو ہندوستان کی ترقی کے انجن کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے‘‘۔ صحت کی دیکھ بھال آج اس پورے خطے کیلئے قابل رسائی اور دستیاب ہو گئی ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں خطے میں 23 نئے میڈیکل کالج کھولے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر نے خطے میں صحت کی مختلف سہولیات بھی تیار کی ہیں۔مرکزی وزیر صحت نے بتایا کہ آج 31 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو اسپتال میں علاج فراہم کرنے کیلئے آیوشمان کارڈ دیا گیا ہے جس کے تحت سالانہ 5 لاکھ روپے تک کا فیملی علاج مفت دیا جا رہا ہے، 11،ہزار جن اوشدھی کیندر کھلے ہوئے ہیں جہاں 50-80 فیصد سستی دوائیں دستیاب ہیں، 1.64 لاکھ سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندر وجود میں آچکے ہیں، جنہیں ہندوستان کے لوگوں کا ہیلتھ گیٹ کیپر سمجھا جاتا ہے اور 48 بی ایس ایل لیبز سے مکمل ہیلتھ سرویلنس سسٹم اور ایک ہیلتھ انیشیٹو کو لاگو کیا جا رہا ہے۔