2050032 51

آیت اللہ یعقوبی کا کینسر کے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ

عراق// آیت اللہ یعقوبی نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ کے یوم شہادت کے موقع پر کینسر کے موذی مرض میں مبتلا بچوں کو اپنا خون عطیہ کیا۔

عراق کے عالم دین آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے حضرت زہراء سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کے موقع پر کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کا عطیہ کیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: جوانوں کو شادی سے پہلے اپنے خون کا ٹیسٹ دینا چاہئے تاکہ ان کے بچوں میں موروثی بیماریاں منتقل نہ ہوں کیونکہ ایسا کرنے سے والدین اور بچے بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنے سے بچ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں