2128709 43

آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی انتخابات میں شرکت/ ہم سب کو صحیح اور اہل افراد کا انتخاب کرنا چاہئے

ایران // حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادہ آملی نے آج شروع ہونے والے ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات میں بالکل ابتدائی لمحات میں شرکت کی۔

اس مرجع تقلید نے کہا: ہم سب کا فرض ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ صحیح اور اہل عہدیداروں کا انتخاب کریں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ اہل اور با صلاحیت حکام اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے یہاں تک کہ ملک اور نظام ترقی کی منزلوں کو طے کرتا ہوا اس کے حقیقی مالک اور وارث حضرت صاحب الزمان (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) تک پہنچ جائے۔

(حوزہ نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں