Download (13) 87

آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 13مارچ سے شروع

سرینگر//آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کوتبدیل کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے کہا ہے کہ اب امتحانات 5مارچ کے بجائے 13مارچ سے شروع ہوں گے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (جے کے ایس سی ای آر ٹی) نے سنیچر کو آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دیا۔جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا کہ سافٹ زون میں امتحانات مارچ-13 سے شروع ہوں گے اور اپریل-02 کو اختتام پذیر ہوں گے۔اسی طرح، جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے ہارڈ زون میں امتحانات مارچ-26 سے شروع ہوں گے اور بالترتیب 10 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔اس سے پہلے یہ امتحان مارچ-05 سے منعقد ہونا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں