0

آقائے سید حسن نصراللہ کی شہادت ہر اظہار تعزیت / سیدہ فدک زہرا

انا للہ وانا الیہ راجعون
وَ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًاؕ بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَ !

اور جو اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہر گز انہیں مردہ خیال نہ کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں انہیں رزق دیا جاتا ہے۔

لبنان حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل آیت اللّٰه سید حسن نصراللہ اور ان کے کمانڈروں رحمة اللہ علیہم کی شہادت نے دل کو غمزدہ کر دیا ہے آج ہم نے ایک کریم باپ کو کھو دیا ہے آج ہم نے اس شخصیت کو کھو دیا ہے جو مظلوم فلسطینیوں کے واسطے جہاد کر رہی تھی آج سید مقاومت کا جسم مبارک تو ہماری انکھوں سے اوجھل ہو گیا ہے یقینا ان کی روح ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں دیکھ رہی ہے انشاء اللہ شہید کا خون رنگ لائے گا میں آیت اللّٰه سید حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی محترمہ زینب کی شہادت پر ملت مظلوم لبنان اور اس کی خدمت میں جو تنہا رہ گیا ہے میں خصوصی طور پر سید العزیز ولی امر مسلمین جہان حضرت آیت اللّٰه العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالیٰ و مراجع عظام اور حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں اور دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے اور مریضوں کو شفاء کامل عطا فرمائے وسلام !

سیدہ فدک زھرا نقوی
٢۴ ربیع الاول ١۴۴۶ھ ٢٨ ستمبر ٢٠٢۴

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں