لداخ میں اہم شخصیات سے ملاقات کی عوام نےاس مشن کا خیر مقدم کیا
کرگل// جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر و بانی شعبہ بین المذہب حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے لداخیوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے اپنےنمائندے ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مھدی کو کرگل روانہ کیا جہاں انہوں نےعظیم شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا ایک بیان میں آغا منتظر نے کہا کہ ہم لیہہ اور کرگل کے لوگوں کی طرف سے پیش کیے گئے مطالبے کی پرزور حمایت کرتے ہیں جس میں ریاست کا درجہ، علیحدہ پبلک سروس کمیشن اور دیگر حقیقی مطالبات شامل ہیں آغا منتظر نے کہا نئی دہلی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ان کی آوازوں پر دھیان دے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرے۔دورہ کے دوران آغا حسن کی جانب سے آغا منتظر نے جمعیت علمائے امامیہ کے چیئرمین شیخ ناظر مہدی، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے حجت الاسلام شیخ رجائی، کرگل کونسل کے سی ای سی ڈاکٹر جعفر اخون، کرگل کے معروف سماجی کارکن سجاد کرگلی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں جموں و کشمیر انجمن ک شرعی شیعیان کی طرف سے یقین دلایا کہ تنظیم لداخیوں کی آواز کومتعلقہ حکام تک پہنچانے میں تمام تر کوشش بروی کار لائے گی کرگل کے لوگوں نے جموں کشمیر اور لداخ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے بیان اور وکالت کا خیر مقدم کیا ہے۔