0

آغا حسن نے لبنان میں ہوئے پیکر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

سرینگر //جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا یہ صیہونی سازش ہے جو ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہوتا ہے کہ کب حملہ کریں کیونکہ ان کا اصول ہی دہشتگردانہ حملہ کرنا ہے آغا صاحب نے کہا جوبھی فلسطین و غزہ کی حمایت میں بولتا ہے وہ صیہونیوں کے نظروں میں بڑا دشمن ہے اورآج لبنان کو اسی وجہ سے نشانہ بنایا گیا آغا صاحب نے کہا کہ لبنان میں کمیونیکیشن ڈیوائس میں دھماکوں کے اسرائیل اور اس کے حواریوں کی جانب سے جنگی اخلاقیات اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے آغا صاحب نے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں