Images 79

آسٹریلیاں کے ہاتھوں ملی ہار سے خوبیوں اور خامیوں کاپتہ چلا

آسٹریلیاں کے ہاتھوں ملی ہار سے خوبیوں اور خامیوں کاپتہ چلا
والڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں نے اپنی بہتر صلاحیتوں کامظاہراہ بھی کیا…وزیراعظم

سرینگر/ / آسٹریلیاں کے ہاتھوں ملی ہار کوکامیابی کازینہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کرکٹ کھلاڑیوں سے کہاکہ اس ٹور نا منٹ کے دوران انہوںنے جس کار کردگی کا مظاہراہ کیاوہ اہمیت کی حامل ہے کھیل کے دوران ایک جیتتا ہے ایک ہارتا ہے ا سے صلاحیتوں میں مزید نکھار بھی آتاہے اور ہمیں ا پنی خوبیوں اور خامیوں کوپرکھنے کاموقع ملتا ہے ۔احمدآباد نریندر مودی اسٹیڈئم میں والڈکپ کرکٹ کے فائینل میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کو شکست کاسامناکرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے ڈرسنگ روم میں ملاقات کی اور انہیں آسٹریلیاں کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ ہار کسی بھی کھلاڑی کامقدر نہیں ہوا کرتاہے اور جب بھی کھیل مقابلے ہوا کرتے ہے کسی ایک کوہارناہے اور کسی ایک کوجیتنا ۔وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے کہاکہ والڈکپ کے دوران بھارت نے سمی فائینل سے فائینل تک پہنچنے کے دوران کسی بھی مقابلے میں نہیں ہارا تو فائینل میں شکست یاہار کا سامناکرنے سے ہماری صلاحتیں ختم نہیں ہوگی بلکہ ا س ہار سے کھلاڑیوں کواپنی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی ۔وزیراعظم نے کہاکہ کھیل کھیل کی طرح ہونی چاہے کھلاڑیوںکوچاہئے اپنے آپ کومضبوط مستحکم رکھے اور دورہ جنوبی کشمیرکے دورن اپنی بہترصلاحیتون کا مظاہراہ کرکے دنیاپریہ واضح کردے کہ ہم صرف بھارت میںہی جیت حاصل نہیں کرتے ہے بلکہ دنیاکے کسی بھی کونے میں ہم اپنی بہتر صلاحیتوں کامظاہراہ کرکے کامیابی کے جھنڈے گارڈ دینے کی ہمت بھی رکھتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کرکٹ کے ساتھ دوسرے کھیلوں میںبھی مہارت حاصل کرچکاہے ہم قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی کار کردگی کابھی بھرپورمظاہراہ کررہے ہیں اور مثبت نتائج بھی ہمار ے سامنے آ رہے ہیں۔ انہوںنے کرکٹ کھلاڑیوںپرزور دیاکہ یہ ان کی ہار نہیں بلکہ انہوںنے اسٹورنامنٹ میں اپنے جوہر دکھائیں او رہمیشہ انسان کوہر ایک میچ میںکامیابی نصیب نہیں ہوا کرتی کبھی ہارنے کادن ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں