0

آستانہ شہید سید محمد دانیال ؒ ڈب گاندربل میں سالانہ مجلس حسینی ؑ

سرینگر//جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے آستانہ شریف شہید سید محمد دانیال ؒ ڈب گاندربل میں سالانہ مجلس حسینی ؑ کا انعقاد کیا گیا مجلس حسینی ؑ میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ شہادت امام حسین اور کاروان اسیران پر روشنی ڈالی

آغا صاحب نے کہا کہ شہداے کربلا نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے عزم و استقامت کی ایک تاریخ رقم کی ان برگزیدہ شخصیات نے انسانیت سوز مظالم برداشت کئے لیکن ظلم اور باطل کے ساتھ کوئی ہم کاری نہیں کی نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ نے اپنے مقدس لہو سے اسلام اور شریعت اسلامی کی حفاظت کا ایک لایحہ عمل مرتب کیا شہدائے کربلا ؑ کی یاد میں مجالس عزا کربلا کے پیغام کو زندہ رکھنے اور دنیا تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ ہے اور شہیدان کربلاؑ کو خراج عقیدت اور ان سے وابستگی کا سب سے بہترین مظاہرہ یہ ہے کہ ہم دین و شریعت کی پاس داری کریں اور ہر حال میں حدود الٰہی کا پاس و لحاظ رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں