170792504 51

یمن: ہم نے صیہونی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے جہاز کو نشانہ بنایا / یمن

یمن // یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ناروے کے جہاز پر حملے کی تصدیق کی ہے جو تیل لے کر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی طرف بڑھ رہا تھا۔

یمن کی مسلح افواج نے منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن کی بحریہ نے ناروے کے جہاز “اسٹریندا” کو نشانہ بنایا گيا ہے جو تیل لیکر اسرائيل جارہا تھا۔

یمنی مسلح افواج کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئي ہے کہ اگر ناروے کے جہاز نے انتباہ پر کان دھر لیا ہوتا تو اسے نشانہ نہ بنایا جاتا۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک غزہ کے لیے خوراک، ادویات اور دوسری ضروری اشیا کی ترسیل کو یقینی نہیں بنایا جاتا ہم اسرائیل جانے والے کسی بھی بحری جہاز کو بحیرہ احمر سے گزرنے نہیں دیں گے۔

اس سے قبل امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے باب المندب میں یمن کی انصار اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے کروز میزائل داغے جانے سے تجارتی جہاز میں آگ لگ گئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں