4711352 24

یمن ایک حقیقت ہے جو مغربی ایشیا کی سیکورٹی کا حصہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران //حسین امیر عبداللہیان نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کا قتل عام اور امدادی اشیاء پر پابندی کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی خواتین، بچوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ امریکہ بھی برابر شریک ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم وستم کو سلسلہ ختم نہ ہوا تو جنگ کا دائرہ خطے کے دوسرے ممالک تک پھیل سکتا ہے۔ ایران کو خطے کی صورتحال کے بارے میں اچھی طرح اطلاعات اور مکمل آگاہی حاصل ہے۔

انہوں نے ناروے کے ہم منصب سے کہا کہ یمن مغربی ایشیا کی سیکورٹی اور سلامتی کا حصہ ہے۔

اس موقع پر ناروے کے وزیرخارجہ نے کرمان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی۔

انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ سے صہیونی فوج فوری طور پر عقب نشینی کرکے جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ فلسطینی عوام کو فوری طور پر امدادی سامان کی ترسیل کے بعد ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں