2075705

ہند-ایران روابط اتنے مستحکم ہیں کہ فلم سے ان پرکوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے؛ ایرانی کلچرل کونسلر

نئی دہلی//ہندی فلم ’ڈنکی‘ کے ایک مختصر منظر پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان میں ایران کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر فرید الدین فرید عصر نے کہا کہ یہ بات کوئی بھی قبول نہیں کرے گا کہ ایرانی فوج کسی کے ساتھ بدسلوکی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ہدایت کار اور مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان سمیت ہندوستان کے تمام فلمی ستارے ایرانی عوام کو بہت محبوب ہیں مگر اس فلم نے ایرانی عوام کی دل آزاری کی ہے۔

ڈاکٹر فرید نے کہا کہ اس فلم کے سین کے ذریعہ ہندوستان اور ایران کے عوام میں بدگمانی پیدا کرنے کی سازش نظرآتی ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہندوستان اورایران کے روابط اتنے مستحکم ہیں کہ فلم جیسے تصوراتی مناظر سے ان پر کوئی اثرپڑنے والا نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں