2126397 29

ہندوستان کے مبلغین ومدرسین کا قم کی سرزمین پر مرکز احیائے آثار برصغیر کا دورہ

ہندوستان//مبلغین ومدرسین مدارس‌ ہندوستان کے وفد نے ماہ مبارک شعبان میں اپنے زیارتی و علمی دورہ کے دوران قم کی سرزمین پر مرکز احیائے آثار برصغیر کا دورہ کیا۔

اس دورہ کے دوران مولانا مجتبیٰ حسین نے وفد کا تعارف کرایا اور مولانا ناظر مہدی نے کرگل اور کشمیر کے حالات اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے روشناس کرایا ۔

مدير مرکز احیائے آثار برّصغیر مولانا طاہر عباس اعوان نے اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے لائبری کا دورہ کرانے کے ساتھ ساتھ اپنی تقریر کے دوران ہندوستان کے شیعہ علماء کی خدمات و زحمات سے حُضار کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آج ہمیں اپنے بر صغیر کے علماء کے آثار زندہ کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ اس مرکز کی وجه تأسیس کی کئی اور اس موضوع پر کام کا آغاز کیا گیا۔

مہمانوں نے بھی مرکز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کامیابی کی دعاؤں کے ساتھ اپنے علمی تعاون کا یقین دلایا۔

(حوزہ نیوز )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں