Download (1) 20

ہندوستان کو ملکی ساختہ بوئنگ طیارے کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا/ وزیر اعظم مودی

مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کی خواہشات اور بوئنگ کی توسیع ایک مضبوط شراکت داری کے طور پر ابھرے گی

سرینگر// ہندوستان کو ملکی ساختہ بوئنگ طیاروں کیلئے اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کی خواہشات اور بوئنگ کی توسیع ایک مضبوط شراکت داری کے طور پر ابھرے گی۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق بنگلورو پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ملکی ساختہ بوئنگ طیارے کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کی خواہشات اور بوئنگ کی توسیع ایک مضبوط شراکت داری کے طور پر ابھرے گی۔ اس موقعہ پر وزیر اعظم مودی نے ہندوستان میں ہوائی جہاز کی تیاری کا ماحولیاتی نظام بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے ایرو اسپیس سیکٹر میں خواتین کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے مرکزی حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تقریباً 15 فیصد پائلٹ خواتین ہیں جو کہ عالمی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑاکا پائلٹ ہوں یا سول ایوی ایشن، ہندوستان خواتین پائلٹوں کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے ہے۔ بوئنگ سوکنیا پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ہوا بازی کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو فروغ ملے گا جبکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے غریبوں کو پائلٹ بننے کے ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملے گی۔ پروگرام کے تحت انہوں نے کہا کہ پائلٹ کے طور پر کیریئر بنانے کے لیے سرکاری اسکولوں میں کیرئیر کوچنگ اور ترقی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مودی نے کہا کہ چندریان کی تاریخی کامیابی نے ہندوستان کے نوجوانوں میں سائنسی مزاج کو متاثر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں