2135101 (1) 37

ہندوستان؛ شیعہ علماء اسمبلی کا تیسرا سالانہ جلسہ عام کا انعقاد

نئی دہلی// شیعہ علماء اسمبلی کا تیسرا عظیم الشان سالانہ جلسہ عام جامعہ اہل بیت ابو الفضل انکلیو جامعہ نگر نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس میں ہندوستان بھر کے علماء نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، اجلاس کے پہلے سیکشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نظامت کے فرائض مولانا سید غلام حسین ہلوری نے انجام دئیے۔

مجلس کے سب سے اہم رکن حجت الاسلام مولانا سید قاضی عسکری نے افتتاحی تقریر کی، جس میں اسمبلی کی تشکیل و تاسیس اور اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

بعد ازاں مجلس قیادت کے دوسرے رکن حجت الاسلام مولانا فیاض باقر نے سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور اس کے بعد مجلس خاص اور مجلس عام کے ممبران یکے بعد دیگرے اپنے تاثرات اور تجاویز پیش کرتے رہے، یہاں تک کہ ظہر کی نماز کا وقفہ ہوا پھر اس کے بعد حجت الاسلام مولانا شبیب حسینی اور حجت الاسلام مولانا شبیب کاظم کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حجت الاسلام مولانا قاضی عسکری کے ہاتھوں شال پیش کی گئی۔

دوسرے جلسے کا اغاز طعام کے بعد شروع کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور تلاوت و نظامت کے فرائض حجت الاسلام مولانا سید نامدار عباس نے انجام دئیے اس سکشن میں مجلس قیادت کے رکن حجت الاسلام مولانا اختر عباس جون نے حالات حاضرہ پر ایک تفصیلی بیان پیش کرتے ہوئے علماء کی زمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور آخر میں حجت الاسلام مولانا قاضی عسکری کے ہمراہ سوال و جواب کا سیشن شروع ہوا جس میں بے حد مفید سوالات سامنے آئے جن کا تفصیلی جواب مولانا موصوف نے پیش کیا اور آخر میں حجت الاسلام مولانا غلام حسین نوری نے دعا پر اس جلسے کو ختم کیا۔

(حوزہ نیوز )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں