Download 51

ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ہر جارحیت کا جواب ضرور دیں گے۔ کمانڈر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

تہران// سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے امریکی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” ہم ان سے کہتے ہیں کہ تم ہمیں پہلے بھی آزما چکے ہو، اور ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں، ہم کسی بھی دھمکی کا جواب دیئے بغیر نہیں رہیں گے۔

بدھ کو دارالحکومت تہران کے 24,000 شہداء کی یا د میں قومی کانگریس کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل جنرل حسین سلامی کہنا تھا کہ ان دنوں ہمیں امریکی حکام کی طرف سے کچھ دھمکیاں سننے کو ملی ہیں، لیکن ہم ان سے کہتے ہیں کہ ہمیں دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، لیکن ہم جنگ سے ڈرتے بھی نہیں ہیں اور ہماری پوری قوم اس بارے میں متحدہ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ شمشیر جھاد ہماری عزت کی ضامن ہے، ہم جنگ پسند نہیں ، لیکن ہم اپنی عزت و سربلندی کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
IRNA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں