170766485 66

ہم جنگ بندی کی توسیع پر کام کر رہے ہیں/ صیہونی حکومت اپنی مرضی کا حل مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں : حماس

ہم جنگ بندی کی توسیع پر کام کر رہے ہیں/ صیہونی حکومت اپنی مرضی کا حل مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں : حماس

حماس// حماس کے اعلیٰ عہدیدار غازی حمد نے کہا ہے کہ حماس جنگ بندی کی توسیع کے لیے ثالثوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی قابض افواج مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اپنی مرضی کا فوجی حل مسلط نہیں کر سکیں گی۔

غازی حمد نے آج سہ پہر العربی ٹی وی کو بتایا کہ ہم جنگ بندی کو طول دینے کے لیے تمام فریقوں بالخصوص قطر اور مصر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
غازی حمد نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین پر قبضے کا خاتمہ ہو اور سیاسی حل تک پہنچیں۔

حماس کے اس اعلیٰ عہدیدار نے مزید کہا کہ حماس پیچیدگیوں کی نوعیت کو سمجھتی ہےاور ہم تمام فریقوں کے ساتھ ایک سوچے سمجھے فریم ورک میں بات چیت کرتے ہیں۔

انہکا کہنا تھا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن نے مغرب اور اسرائیل کو فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے پر مجبور کیا۔

حماس کے اس عہدیدار نے بتایا کہ ہمارے پاس کئی کارڈز ہیں جن کو ہم جنگ بندی میں توسیع کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی قابض افواج مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اپنی مرضی کا فوجی حل مسلط نہیں کر سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں