سابق ایس ایس پی پانچ فوجی جوانوں تین عام شہریوں کی ہلاکتوں کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے
سرینگر// گانٹہ مولہ بارہمولہ میںسابق ایس ایس پی پونچھ راجوری میں پانچ فوجی جوانوں تین عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کائرانہ قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر جنرل سیکریٹری نے کہاکہ ان واقعات کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ہمسایہ ملک کی جانب سے جموں و کشمیرمیں امن ترقی خوشحالی دیکھی نہیں جاسکتی اور وہ اس طرح کی کارروائیاں انجام دینے والوں کی عیانت کررہاہے ہم ہمسایہ ملک کے ساتھ بہترتعلقات اور دوستی چاہتے ہیں تاہم پڑوسی ملک اس کاروا ں دار نہیں اور جوکچھ وہ کررہاہے اسکی سزاا سے ضرور بگھتنے پڑیگا ۔ بارہمولہ کے گانٹہ مولہ علاقے میںنامعلوم مسئلح افراد کے ہاتھوں مسجد میںسابق ایس ایس پی کوگولی کانشانہ بنانے کی کارروائی کوکائرانہ قراردیتے ہوئے بی جے پی کے لیڈ رنے کہااس واقعے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ۔انہوںنے لواحقین کے ساتھ یکجتی او رتعزیت کااظہارکیاکہ جموںو کشمیرہی نہیں بلکہ پورے ملک کی عوام ان کی پشت پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرمیںحالات کودرہم برہم کرنے لوگوں میںدہشت کوپھیلانے کے لئے ہمسایہ ملک کی جانب سے اسطرح کی کارروائیاں انجام دینے کی کوششیں ہورہی ہے جنہیںہم ناکام بنانے کے لئے وعدہ بند ہیں ۔انہوںنے بفلیاز سرنکوٹ میں پانچ فوجی جوانوں کے جان بحق ہونے اور تین عام شہریوں کی پرُاسرارہلاکت کی بھی مزمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمسایہ ملک جموںو کشمیرمیں امن ترقی اور خوشحالی سے خوش نہیں ہے اگرچہ ہم پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہمسائیگی کے طور پررہناچاہتے ہیں لیکن ہمسایہ ملک اس کارواں دارنہیں اور جوکچھ بھی وہ کررہاہے اس سے اس کی سزابگھتنی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے یہ بات صاف کردی ہے دہشت گردی کے خلا ف ہم زیروٹالرنس اپنانے کے اپنے وعدے پرچٹان کی طرح ڈھٹے ہوئے ہیں او رہم عسکریت کوزمین بوس کرکے ہی دم لینگے ۔