Images (2) 27

ہماری سرکار ملک کے ہر خطے اور ہر شہری کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے ۔ وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ میں 7 ہزار 200 کروڑ روپئے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی سرکار ملک کے ہر خطے اور ہر شہری کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے اور آنے والے 25سال ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے امرت کال کا ہدف ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تلنگانہ میں سانگر ریڈّی کے مقام پر 7 ہزار 200 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ ان پروجیکٹوں میں سڑک، ریل، پیٹرولیم، شہری ہوا بازی اور قدرتی گیس جیسے کلیدی شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کی ترقی میں معاونت کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے، جبکہ آج ریاست کے اْن کے دورے کا یہ دوسرا دن ہے۔مودی نے کَل عادل آباد سے تقریباً 56 ہزار کروڑ روپئے مالیت کے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اِن پروجیکٹوں میں توانائی، آب وہوا اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ریاستوں کے وکاس کے ذریعے راشٹر کے وکاس کے منتر میں یقین رکھتے ہیں۔حکومت کے کام کاج سے متعلق نظریات کو اجاگر کتے ہوئے، وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کی مدد کی غرض سے اْسی جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انھوں نے آج شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کیلئے شہریوں کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے حیدرآباد میں بیگم Pet ہوائی اڈّے پر سول ایوی ایشن ریسرچ آرگنائزیشن – CARO مرکز کے آغاز کو، تلنگانہ کو ہوا بازی کے شعبے میں ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ مرکز اپنی قسم کا اوّلین مرکز ہے اور تلنگانہ کو اِس شعبے میں ایک پہچان دے گا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ مرکز ملک میں ہوا بازی سے متعلق اسٹارٹ اپس کو تحقیق وترقی کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ وکست بھارت کے عزم میں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی مرکزیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اِس سال کے بجٹ میں 11 لاکھ کروڑ روپئے مختص کئے جانے کا ذکر کیا۔وزیر اعظم نے انڈین آئیل پارادیپ – حیدرآباد پروڈکٹ پائپ لائن کا بھی افتتاح کیا جس سے پیٹرولیم مصنوعات کو نسبتاً کفایتی اور ماحولیات کیلئے سازگار طریقے سے لے جایا جاسکے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ اس سے وکست تلنگانہ کے ذریعے وکست بھارت کو تقویت فراہم ہوگی۔ اس موقع پر تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر Tamilisai Soundarajan اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں