170770294 79

ہماری بندوقوں کا رخ اسرائیل کی طرف ہے / یمن

ہماری بندوقوں کا رخ اسرائیل کی طرف ہے / یمن

یمن //یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن نے کہا ہے کہ یمنی قوم، ملت جہاد ہے اور ہماری بندوقوں کا رخ حقیقی دشمن یعنی اسرائیل کی طرف ہے

المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ ہم امریکیوں سے کہتے ہیں کہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس چلے جائيں ۔

انھوں نے کہا کہ کیا غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی عرب حکومتیں صرف نشستوں اور کانفرنسوں کے انعقاد پر اکتفا کریں گي ؟

محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ حماس اور جہاد اسلامی کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال کر ان کی جگہ اسرائیل کو اس فہرست میں جگہ دے ۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے اس سینیئر رکن نے کہا کہ یمنی قوم ملت جہاد ہے اور اس نے اپنی بندوقوں کا رخ اپنے حقیقی دشمن یعنی اسرائيل کی طرف کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے چھے دن کی جںگ بندی کے بعد جمعے سے غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردیئے ہیں جن میں 200 سے زائد فلسطینی شہری شہید اور 600 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں ۔

غزہ کے یورپی اسپتال کے ڈائریکٹر نے اس شہر کے اسپتالوں کی حالت بحرانی بتائی ہے اور کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے اسپتال اب طبی خدمات فراہم کرنے پر قادر نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب ایمرجنسی سیکشن میں مزید زخمیوں کی جگہ نہیں رہی اور درجنوں زخمی زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران جو امداد پہنچی ہے وہ بہت ناکافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں