ہالیںڈ کی کمپنی کو کیمیائی حملے کے پانچ ایرانی متاثرین کو تاوان ادا کرنے کا حکم / ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا فیصل
ایران // ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے ایران کے خلاف مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران ،عراق کی سابق بعثی حکومت کو کیمیائي اسلحے تیار کرنے کا خام مواد فروخت کرنے والی ہالینڈ کی کمپنی فورفینا ( FORAFINA) کو جس کا پرانا نام ، کے بی ایس ہالینڈ ہے، کیمیائی حملے کے پاںچ ایرانی متاثرین کو تاوان ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
صدر ایران کے مشیر قانون کے دفتر رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے مسلط کردہ جنگ کے دوران کمیائی حملے میں زخمی ہونے والے پانچ ایرانیوں کے دائر کردہ مقدمے کا ابتدائی فیصلہ 15 نومبر 2023 کو سنادیا۔
ہیگ کی بین الاقوام عدالت نے ہالینڈ کی کمیکل کمپنی فورفینا کو مسلط کردہ جنگ کے دوران عراقی حکومت کو کیمیائي اسلحے تیار کرنے میں استعمال ہونے والے خام مواد فروخت کرنے کا مجرم قرار دیا اور شکایت کنندگان کو جو کیمیائي حملے کے پانچ ایرانی متاثرین ہیں، تاوان ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ عراق کی بعثی حکومت نے مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کے فوجیوں اور عام شہریوں کے خلاف تین ہزار ٹن ممنوعہ کیمیائي اسلحے استعمال کئے جن کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔
صدام حکومت کی کیمیائی بمباریوں میں زخمی ہونے والوں میں سے پینسٹھ ہزار افراد اب بھی زیر علاج ہیں اور طبی نگرانی میں زندگی گزار رہے ہیں ۔
صدامی حکومت نے جس کو مسلط کردہ جنگ کے دوران امریکا اور اس کے یورپی اور غیر یورپی اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل تھی ، ایسی حالت میں وسیع پیمانے پر ممنوعہ کیمیائي اسلحے استعمال کئے تھے کہ 1925 میں ان ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی لگائي جا چکی ہے۔