ڈیریکٹر اسکول ایجوکیشن تصدق حسین نے کنوینشن کی سرپرستی انجام دی۔
سرینگر // گنڈ حسی بھٹ میں ایجوکیشن میگزین “نور” کی ریلیز تقریب منائی گی۔ یہ میگزین “نور” کا پہلا شمارہ ہے جسے کشمیر کے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر تصدق حسین کی سرپرستی میں جاری کیا گیا۔ ڈاکٹر تصدق حسین مہمان ذی وقار تھے اس کے ہمراہ مہمان خصوصی جی ایم پجو سی ای او بانڈی پورہ، ڈاکٹر منظور احمد صدر لیکچرز اور پیام انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے چیئرمین محترم ملک ظہور جیسے گرانقدر شخصیت موجود تھے۔
ادارہ کے پرنسپل ڈاکٹر محمد جعفر نے معزز و گرانقدر مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ ڈریکٹر اسکول ایجوکیشن نے استادوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں حلال کمائی پر زور دیا۔ پروگرام کے آخر پے ایم ٹی آر افشانہ امین وائس پرنسپل نے معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔