چلاس؛ گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، متعدد مسافر شہید و زخمی
گلگت// گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پرملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8 افراد شہید جبکہ 16 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پرملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8 افراد شہید جبکہ 16 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع غذر سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پر چلاس ہڈور کے مقام پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی متعدد گولیاں لگنے سے بس بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
بس میں متعدد شیعہ اور سنی مسافر سوار تھے، شہید و زخمی ہونے والوں میں اہل تشیع مسافروں کی بھی شناخت ہوئی ہے۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق، ٹرک میں گیس سلنڈر بھرے ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ ٹرک کا ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے مسلسل فائرنگ کی، شہید افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔