ایک سیاح کی موت دیگر سیاحوں کو زندہ نکالاگیا، ہسپتال منتقل
سرینگر//گلمرگ میں جمعرات کو برفانی طوفان کی زند میں 8سے زائد سیاح آگئے بچائو کارروائیاں شروع کرتے ہوئے اگرچہ انہیں بچانے کی فوری کوشش کی گئی تاہم ایک سیاح کی برف تلے دبنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے جبکہ دیگر سات کو برف سے زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ فوج، پولیس اور ریسکو ٹیم نے کافی مشقت کے بعد برف کے نیچے دبے افراد کو برف سے باہر نکالا۔وائس آف انڈیا کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کوبرفانی تودہ گرآنے کے نتیجے میں 8سے زائد سیاح اس کے نیچے دب گئے ۔ اس واقعے کے فورا بعد اینڈ ڈی آر ایف ، فورسز اور پولیس کی ٹیم نے بچائو کارروائیاں شروع کردیں اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعدپہلے ایک سیاح کی لاش برآمد ہوئی اور دیگر سات کو زندہ برف سے نکالا گیا جس کو کئی چوٹیں آئیں تھی اور برف کے نیچے دب جانے سے اس کی حالت بُری ہوئی تھی اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ وی اوآئی نمائندے کے مطابق وادی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے اور برفانی تودہ گرنے سے متعدد سیاح لاپتہ ہوگئے تھے ۔ ان میں سے ایک سیاح کا سراغ ابتداء میں ہی لگا لیا گیا ہے جو زخمی ہوا تھا اور اسے علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ۔ جبکہ دوسرے سیاح کی لاش برف کے نیچے سے نکالی گئی اوردیگرپھنسے سیاحوں کو بھی کافی مشقت کے بعد برف سے زندہ برف سے باہر نکالاگیا ۔ اس طرح سے اس حادثے میں 8 سیاحوں میں سے ایک کی موت واقع ہوئی اور دیگر ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ واضح رہے کہ جمعرات کو کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کا دوسرا دن تھا اور اس میں شرکت کرنے کیلئے ملک بھر سے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شائقین اور سیاحوں کی بھی بڑی تعداد یہاں پہنچی ہے۔