فلسطین// غزہ پر صیہونیوں کے تازہ ترین حملوں میں 24 گھنٹوں میں 700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، بعض ذرائع نے شہداء کی تعداد اس سے زیادہ بتائی ہے۔
غزہ پر صیہونیوں کے تازہ ترین حملوں میں 24 گھنٹوں میں 700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، بعض ذرائع نے شہداء کی تعداد اس سے زیادہ بتائی ہے۔
حماس کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ سلامہ نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے بھیانک حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
سلامہ معروف کا کہنا ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت کے بے بنیاد دعووں کے باوجود اب غزہ کے اندر کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے، صہیونی حملوں کی وجہ سے 15 لاکھ سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں آٹھ دن کی عارضی جنگ بندی کے بعد ناجائز صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔