Download (6) 18

گزشتہ دس برسوں میں ڈیڑھ گنا زیادہ سرکاری ملازمتیں فراہم کیں ۔ وزیر اعظم

ہماری حکومت میں بھرتی عمل کو شفاف بنایا گیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے جموں کشمیر اور لہہ سمیت ملک بھر میں
بھرتی کئے گئے اہلکاروں کو ایک لاکھ سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کئے

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اْن کی سرکارنے بھرتی کے عمل کو شفاف بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں اْن کی سرکار نے سابقہ حکومت کے 10 سال کے عرصے کے مقابلے ڈیڑھ گنا زیادہ سرکاری ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوسرکاری ملازمت دینے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔پی ایم مودی نے 12 فروری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے نئی تقرریوں کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے۔تقرری کے آرڈ پانے والوں میں سرینگر ، جموں اور لہہ کے امیدوار بھی شامل ہے جنہوں نے وزیر اعظم کے اس روزگار میلے میں آن لائن تقرری کے آرڈ پائے ۔ ملک کے 46 مقامات پر روزگار میلہ کا انعقاد ہوا۔ اس روزگار میلہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پی ایم مودی نے 12 فروری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے نئی تقرریوں کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے۔تقرری کے آرڈ ر پانے والوں میں سرینگر ، جموں اور لہہ کے امیدوار بھی شامل ہے ۔ آج ملک کے 46 مقامات پر روزگار میلہ کا انعقاد ہوا۔ اس روزگار میلہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا۔ انھوں نے روزگار میلہ کے ذریعہ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ بھی دیا۔ اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’ہم نے حکومت ہند میں بھرتی کے عمل کو اب پوری طرح سے شفاف بنا دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، حکومت کا بہت زور ہے کہ بھرتی کا عمل ایک طے وقت کے اندر پورا کر لیا جائے۔ اس سے ہر نوجوان کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کا یکساں موقع ملنے لگا ہے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) کی جانب سے روزگار میلہ میں تقرری نامہ تقسیم کیے جانے کی اطلاع پہلے ہی دے دی گئی تھی۔ جاری بیان کے مطابق روزگار میلہ کے ذریعہ ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں ملیں۔ روزگار میلہ کا انعقاد 12 فروری کو ملک بھر کے 46 مقامات پر کیا گیا۔ اس سے قبل 30 نومبر 2023 کو روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا تھا اور 51 ہزار نوجوانوں کو پی ایم مودی نے تقرری نامے دیے تھے۔بہرحال، آج روزگار میلہ کے ذریعہ مرکزی حکومت کے مختلف محکموں اور ریاستی حکومت کے محکموں میں نوجوانوں کو روزگار دیا گیا۔ ریونیو محکمہ، وزارت داخلہ، اعلیٰ تعلیم محکمہ، نیوکلیائی توانائی محکمہ، وزارت دفاع، صحت و خاندانی بہبود وزارت، ریلوے وزارت وغیرہ وہ محکمے ہیں جن میں نوجوانوں کو ملازمتیں دی گئی ہیں۔ منتخب نوجوانوں کو ’کرم یوگی‘ کے تحت پہلے تربیت دی جائے گی اور اس کے بعد ان کی تعیناتی ہوگی۔واضح رہے کہ آج منعقد روزگار میلہ رواں مرکزی حکومت کی طرف سے منعقد بارہواں اور آخری روزگار میلہ تھا۔ اس حکومت میں پہلے روزگار میلہ کا انعقاد اکتوبر 2022 میں کیا گیا تھا۔ آج پی ایم مودی نے اپنی حکومت کے دوسرے دور کے آخری روزگار میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی حکومت 2014 سے ہی نوجوانوں کی ترقی کے لیے لگاتار کام کر رہی ہے۔ ہماری حکومت نے گزشتہ حکومتوں سے 1.5 فیصد زیادہ نوجوانوں کو روزگار دیے۔‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اْن کی سرکارنے بھرتی کے عمل کو شفاف بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار بھرتی کے نظام کو ایک مقررہوقت کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ہر ایک کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنیکا برابر کا موقع مل سکے۔ وزیر اعظم آج روزگار میلے کے تحت نئے بھرتی کئے گئے افرادکو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک لاکھ سے زیادہ تقرر نامے جاری کرنے کے بعد اظہار خیالکررہے تھے۔پی ایم مودی نے کہا کہ آج ہر نوجوان کو یہ بات معلوم ہے کہ اگر وہ محنت کرتاہے تو وہ اپنے لیے ایک مقام بناسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے سرکار نوجوانوں کیساتھ رابطہ قائم رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہے، تاکہ وہ ترقی کے عمل میں شامل ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں اْن کی سرکار نے سابقہ حکومت کے 10 سال کے عرصے کے مقابلے ڈیڑھ گنا زیادہ سرکاری ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوسرکاری ملازمت دینے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ سابقہ سرکاروںکے دورِ حکومت میں اشتہار سے لے کر ملازمت دینے تک کافی وقت لگا کرتا تھا۔ انہوں نیکہا کہ کام میں تاخیر ہونے پر رشوت کا بھی سہارا لیا جاتا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی ریلویز کا محکمہ آج ایک بڑی کایا پلٹ کے دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلویز کی تصویر اِس دہائی کے آخر تک پوری طرح بدل جائے گی۔ جناب مودی نے کہاکہ بہتر رابطے قائم ہونے سے معیشت میں بھی جامع ترقی ہوتی ہے اور اِس سے نئے کاروباراور سیاحت کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹاپ نظام کام کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اسٹارٹ اپ اداروں کی تعداد اب تقریباًسوا لاکھ ہوگئی ہے اور اِن سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وکست بھارت کے سفر میں ہر سرکاری عہدیدار کو اہم رول ادا کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جن ایک لاکھ افراد کی بھرتی کی گئی ہے، اس سے نیا جوش اور ولولہپیدا ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ افراد کس محکمیمیں کام کریں گے، بلکہ اْن کی کوششیں ملک کی تعمیر کے لیے وقف رہیں گی۔ جناب مودی نیکہا کہ اْن کی صلاحیت سازی کے لیے سرکار نے کرم یوگی بھارت پورٹل کا آغاز بھی کیا ہے۔اِس موقع پر وزیر اعظم نے نئی دلی میں کرم یوگی بھون کے مربوط کمپلیکس کے پہلے مرحلیکا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اِس کا مقصد مشن کرم یوگی کے مختلف شعبوں کے درمیان اشتراکاور تال میل کو فروغ دینا ہے۔روزگار میلے کا اہتمام ملک بھر میں 47 مقامات پر کیاگیا۔یہ بھرتیاں مرکزی سرکار کے محکموں، ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف محکموں میں کی گئی ہیں، جو اِس پہل میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں