Download (12)

کہرے اور دھند کی وجہ سے دورہ منسوخ ہوا جلدہی دورہ کے بارے میں اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں /روندررینا

وزیر داخلہ کا دورہ جموں بھی منسوخ منعقد کی جانے والی تقریبوں کوفی الحال التواء میںڈالاگیا

سرینگر // نائب صدر ہند بی جے پی کے صدر کے بعد اب وزیر داخلہ کاطیارہ گہرے دھند اور کم روشنی کے باعث جموں ہوائی اڈے پر نہ اترنے کے امکانات کومد نظر رکھتے ہوئے وزیرداخلہ کادورہ جموں منسوخ کردیاگیا ۔1379کروڑ روپے مالیت سے تعمیرکئے گئے پروجیکٹوں کاافتتاح او ر2348کروڑروپے سے تعمیرکئے جانے والے پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد رکھنے بفلیاز واقع رونماء ہونے کے بعد حفاظتی صورت حال پرتبادلہ خیال کرنے تین عام شہریوں کے لواحقین سے ملنے اور گلشن گراونڈ جموں میں عوامی ریلی سے خطاب کرنے کی تمام تربات فی الحال منسوخ کردی گئی ۔ وزیرداخلہ امیت شاہ آج خصوصی دورہ پر جموں وارد ہونے والے تھے تاہم موسم کی بے رُخی گہرے دھند او رکہرے کی وجہ سے ان کاجہاز جموں کے ہوائی اڈے پر اترنے کے امکانات بہت ہی کم ہونے کے بعد وزیرداخلہ کے دورہ کو عین موقعے پر رد کردیاگیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے ا س سلسلے میںباضابطہ طور پر ایک بیان بھی جاری کیاگیا جس میں کہاگیاہے کہ موسمی حالات کومدنظررکھتے ہوئے دورہ کو منسوخ کر دیاجاتا ہے او را س ضمن میں جلدہی نئے تاریخ کا بھی اعلان کیاجائیگا ۔وزیرداخلہ اپنے دورہ کے دوران وکست بھارت سنکلپ یاتر اکی ایک بڑی تقریب میںشرکت کرنے والے تھے ،جب کہ اپنے دورہ کے دوران 1379کروڑ روپے خرچ کرکے تعمیرکئے گئے پروجیکٹوں کوعوام کے نام وقف کرنے جارہے تھے اور 2348کروڑروپے مالیت سے تعمیرکئے جانے والے پروجیکٹوں کی وزیر داخلہ سنگ بنیاد بھی رکھنے والے تھے ۔وزیرداخلہ اپنے قیام کے دوران جہاں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کرنے والے تھے وہی گلشن گراونڈ جموں میں ان کے استقبال کے لئے عوامی ریلی کابھی اہتمام کیاگیا تھا جس کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ یونٹ نے تمام تیاریوں کوآخری شکل دی تھی ۔وزیرداخلہ بفلیاز جموں میں مبینہ طور پرزیرحراست مارے گئے تین عام شہریوں کے نزدیکی رشتہ داروں سے بھی ملاقات کرنے والے تھے ا و رجموں وکشمیرکی حفاظتی صورتحال پربھی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جانکاری حاصل کرنے والے تھے ۔بی جے پی کے سٹیٹ پریذینٹ روندر رینا نے اس بات کی تصدیق کی ناساگا رموسم دھند اور کہرے کی وجہ سے وزیرداخلہ کا دورہ فی الحال منسوخ کیاگیاہے تاہم وزیرداخلہ کے دورہ جموںو کشمیر کے سلسلے میں جلدہی اقدمات اٹھائے جائے گے۔ واضح رہے کہ ا سے پہلے نائب صدرہندزرعی یونیورسٹی کے سالانہ کنوکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ا سلئے شامل نہیں ہوسکے تھے کہ ان کاجہاز بھی دھند اور کہرے کی وجہ سے جموں ہوائی اڈے پرنہیں آسکا،جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا بھی سات جنوری کو جموںو کشمیرکے دورہ پرآ نے والے تھے تاہم ناساز گا رموسم دھند اور کہرے کی وجہ سے ان کادورہ بھی عین موقعے پر منسوخ کردیاگیا اورانہوں نے ورچول طریقے سے پی ڈی پی کی ورکنگ کمیٹی سے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں