2143691 53

کھانے کی صف میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ، 100 شہید اور 200 زخمی

غزہ //غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے کویت اسکوائر پر کھانا اور مدد حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس سے کم از کم 100 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بھی الشفا اسپتال میں آنے والوں کے اعدادوشمار کی بنیاد پر کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا کہ اسرائیل نے اس حملے میں ایک ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا، بعض دیگر خبری ذرائع نے بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فلسطینیوں پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حملے کی جگہ سے زخمیوں اور لاشوں کو ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے، وزارت نے کہا کہ اسے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں ہوئے شہیدوں اور زخمیوں کو غزہ اور اس کے شمال کے 4 اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں المعمدنی، الشفاء، کمال عدوان اور الکویت اسکوائر کے ارد گرد العودہ اسپتال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس پہلے بھی غزہ میں کھانے کی صف پر اسرائیلی ٹینکوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 109 شہید اور 760 زخمی ہو گئے تھے، اس حملے کے بعد دنیا بھر سے لوگوں نے اس گھنونے جرم کی مذمت کی تھی۔

(حوزہ نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں