Police Attaches Property Of Notorious Drug Peddler In Kulgam 750x430

کولگام میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

سرینگر//منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قیموہ علاقے میں ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو قرق کر دیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس جائیداد منسلکی کی کارروائی کے بارے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے منگل کے روز قیموہ علاقے میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے دو منزلہ رہائشی مکان کو قرق کر دیا۔پولیس نے اس منشیات فروش کی شناخت معشوق احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکن کھڈونی قیموہ کے بطور کی ہے۔

بیان میں کہا گیا: ‘کولگام پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کے دوران قرق شدہ جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے بطور ہوئی ہے’۔بیان میں کہا گیا: ‘یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی’۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش پولیس اسٹیشن قیموہ میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 66/2023 میں ملوث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں