ایک او ر بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیدار منسلک کر دی گئی
سرینگر / /منشیات کی تجارت کی لعنت پر قابو پانے کی انتھک کوششوں میںکولگام پولیس نے مجرموں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور اسمگلر کی جائیدا د منسلک کر دی ہے۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش بشیر احمد کھانڈے ولد محمد سلطان کھانڈے ساکنہ نی پورہ کولگام کی 1291.48 مربع فٹ کی 2562425 روپے مالیت کی جائیداد (دومنزلہ رہائشی مکان اور گائو خانہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منسلک کر دی۔پولیس کے موصولہ جاری ایک بیان میںکہا گیاہے کہ کولگام پولیس کے ذریعہ کی گئی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جائیدار غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی۔