Indian Airport 111 19

موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سرینگر ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بحال

سرینگر / 05فروری / ٹی آئی نیوز

اتوار کو وادی کے شمال و جنوب میں ہوئی برفباری کے باعث سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم روشنی کے باعث فضائی ٹریفک بند رہا او ر تمام طے شدہ پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔جس کے بعد سوموار کی صبح موسم بہتر ہوتے ہی فضائی ٹریفک دوبارہ بحال کیا گیا ۔

ڈائریکٹر، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا سرینگر نے کہا کہ سوموار کی صبح اچھی روشنی کے بیچ پروازوں کی آسانی سے آمد اور روانگی کے لیے سطح برف سے صاف ہے۔جس کے ساتھ ہی فضائی ٹریفک بھی بحال کر دیا گیا ۔

ادھر برفباری کے باعث معطل شد ہ ریل سروس بھی دوبارہ بحال کر دی گئی اور بارہمولہ سے لیکر قاضی گنڈ تک معمول کے مطابق ریل سروس شروع کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں