پہلگام سرد ترین جگہ برقرار، 12 سے 15 دسمبر تک موسم میں تبدیلی کا امکان
وادی کشمیر میں دن اور رات میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے یہاں سردیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس دوران وادی میں پہلگام مسلسل سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں درجہ حرات منفی4.6رہی ہے ۔اس دوران 12محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 15 دسمبر تک موسم میں تبدیلی رونما ہوسکتی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 11 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ12 سے 15 دسمبر تک موسم میں تبدیلی رونما ہوسکتی ہے اور اس دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اگلے تین دنوں کے دوران شبانہ درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ کی گراوٹ درج ہوسکتی ہے تاہم بعد ازاں اس میں 15 دسمبر تک بہتری متوقع ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے بتایا دن میں کھلی دھوپ اور رات میں آسمان صاف رہنے کے نتیجے میں صبح اور شام کے ساتھ ساتھ راتیں بھی شدید سرد ہونے لگے ہیں جبکہ کچھ مقامات پر منفی درجہ حرارت کی وجہ سے پانی بھی ہلکا سے جمنے لگا ہے ۔