کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت کے خلاف پلوامہ میں کینڈل مارچ
پلوامہ / مشتاق پلوامہ /کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف شہید فاروق چوک پلوامہ کے پاس جمع ہوکر لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں موم بتیاں جلا کر کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل کے واقعہ مذمت کی،اس احتجاجی مارچ میں سماجی تنظیموں، مقامی باشندوں اور مونسپل کونسلروں نے شرکت کی اور اس مارچ کے دوران ان کے ہاتھوں میں شمع روشن تھے۔
کینڈل مارچ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ کل ایک کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف آج قصبہ میں کینڈل مارچ نکالا گیا، اس کینڈ مارچ کے دوران لوگوں قتل کے واقعہ کی مذمت کی اور جموں و کشمیر کو قتل و غارت گری سے پاک خطہ بنانے کا نعرہ لگایا۔واضح رہے گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ایک کشمیری پنڈت سنجے شرما کو گولی مار کر اسے اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے آبائی علاقے اچھن پلوامہ میں اپنے گھر کے باہر کچھ ہی میٹر کی دوری پر تھا۔گولی لگنے کے فوراً بعد اگرچہ اسے نزدیکی ہیلتھ سینٹر لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔