کرگل میں فلسطین کی حمایت اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاج
کرگل// غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر جا ری مسلسل حملوں کے خلاف اور ان حملوں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور مظلوم مسلمانوں کے حمایت میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ ہندوستان کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کا انعقاد۔
فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کی طرف سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر جا ری مسلسل حملوں کے خلاف اور ان حملوں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور مظلوم مسلمانوں کے حمایت میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ ہندوستان کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کا انعقاد۔
معروف سماجی و سیاسی رہنما سجاد حسین کرگلی, مرکزی امام جمعہ کرگل حجت الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے عوام سے خطاب میں غاصب اسرائیل کی غزہ کے مظلوم مسلمانوں جن پر بالخصوص بچوں اور اسپتالوں پر کئے جا رہے جارحانہ اور بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت ہندوستان سے سفارتی سطح پر ان حملوں کو روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی اپیل کی۔