2219107 14

کرگل میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء اور قرآنی خوانی کا اہتمام

کرگل // کرگل لداخ کے گونگمہ منجی میں شہداۓ خدمت آیت اللہ رئیسی اور ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر شخصیات کی افسوسناک شہادت کی خبر پھیلتے ہی ہندوستان کے شہر کرگل لداخ میں بھی صف ماتم بچھ گئی، اس خبر کے سامنے آتے ہی شہر کے گرد و نواح میں لوگوں نے امام بارگاہوں اور مساجد میں جمع ہوکر سوگواری کا آغاز کیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس سلسلے میں گونگمہ منجی کے مؤمنین نے شہادت کے دن سے لیکر اگلے شب تک مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ناصر الدین خفی اور حجت السلام شیخ محمد باقر اخلاقی نے نظام اسلامی کے تئیں ان عظیم شخصیات کی خدمات اور حالیہ سیاسی حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور مستضعفین جہان کو سربلندی عطا کرنے میں ان شخصیات کی خدمات کو سنہرے لفظوں میں یاد کیا۔

اس موقع پر خطباء نے اس دلخراش سانحہ پر رہبرِ عظیم الشان امام خامنہ ای اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں