IMG-20230114-WA0007

کاشان میں بین الاقوامی قاریوں کی موجودگی میں محفلِ انس با قرآن کا انعقاد

کاشان میں بین الاقوامی قاریوں کی موجودگی میں محفلِ انس با قرآن کا انعقاد

ایران / حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ، حکام، قومی و بین الاقوامی قاریوں اور حفاظِ قرآن کریم اور مختلف طبقات پر مشتمل افراد کی موجودگی میں اس شہر کی “آیت اللہ رضوی مسجد” میں محفلِ انس با قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ، حکام، قومی و بین الاقوامی قاریوں اور حفاظِ قرآن کریم اور مختلف طبقات پر مشتمل افراد کی موجودگی اور حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے بین الاقوامی قاری، استاد اور مؤذن جناب حاج محمد پناہی کی دلنشین تلاوت کے ساتھ کاشان شہر کی “آیت اللہ رضوی مسجد” میں “محفلِ انس با قرآن” منعقد ہوئی۔

حیدری قرآنی تنظیم، ثقافتی مرکزِ مسجد آیت اللہ رضوی اور ملا محسن فیض کاشانی بسیج کے تعاون سے منعقدہ اس محفلِ انس با قرآن میں قرآن کریم کے مختلف اساتید، قرّاء اور حفّاظ نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کی۔

اس نورانی محفل کے دیگر پروگراموں میں کاشان کے مشہور قاریوں کی تلاوت اور قرآنی آیات کا مجموعی طور پر تلاوت کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں