170782211 31

ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے توہین قرآن کو جرم قرار دے دیا

ڈنمارک// ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کی بنیاد پر عام جگہوں پر قرآن مجید کو جلانا غیر قانونی ہو گيا ہے۔

ڈنمارک کے حکام اس ملک میں قرآن مجید کی بے حرمتی سمیت مختلف اسلام دشمن اقدامات کے بعد اسلامی ملکوں کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ڈنمارک اور سویڈن میں قرآن مجید کو بار بار جلائے جانے کے بعد شمالی یورپ کے ان دونوں ملکوں کی حکومتوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس قسم کے اقدامات پر پابندی کی قانونی راہوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔

یورو نیوز نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے: ڈنمارک اور سویڈن نے زور دیا تھا کہ یہ قدم کئي مسلمان ملکوں کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لئے کیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ مہینوں میں ڈنمارک اور سویڈن ميں قرآن مجید کے بے حرمتی کے مسلسل واقعات رونما ہوئے ہيں جس کی وجہ سے پوری دنیا ےک مسلمانوں اور اسلامی ملکوں میں غم وغصہ ہے اور اسلامی ملکوں نے شمالی یورپ کے ان ملکوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس قسم کے مذموم اقدامات کو روکنے کی تدبیر کریں۔

ڈنمارک کی حکومت نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ وہ ایسے قانون کی کوشش میں ہے جس کی رو سے وہ اس قسم کے احتجاج کو روک سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں