Download (8) 22

ڈاکٹرمن موہن سنگھ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا

وزیراعظم اور حزب اختلاف کی لیڈرکی حیثیت سے انہوںنے اپناکام بخوبی انجام دیا/نریندرمودی

سرینگر //سابق وزیر اعظم کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے راجیہ سبہا میں اپنی مدت پورے کرنے والے ممبران کوالوداع کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی اختلاات اپنی جگہ تاہم بحیثیت وزیراعظم حزب اختلاف کے لیڈر ڈاکٹرمن موہن سنگھ نے جوکام کیاہے وہ ہمیشہ یاد رکھنے کے قابل ہے۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق راجیہ سبہا میں آج کئی ممبران اپنی مدت پوری کر گئے اور موقعے پرایوان بالامیں تقریب کااہتمام کیا گیا ۔وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی مدت پورا کرنے والے ممبران کوالوداع کرتے ہوئے کہاکہ ایوان سے آنے والے ممبران حزب اختلاف کے ہویاحزنب اقتدارکے اوروہ اپنی خدمات عوام کی بہتری کے لئے انجام دیتے ہیں ۔وزیراعظم نے سابق وزیراعظم کانگریس کے سینئر لیڈرڈاکٹرمن موہن سنگھ کو ملک کابہترین منتظم پارلیمنٹری قراردیتے ہوئے کہ کہ وہ چھ بارایوان کے رکن منتخب ہوئے اور اپنی مدت کے دوران انہوںنے ہمیشہ توازن برقراررکھا۔ا یوان کے روایت اورآداب کوانہوںنے ہمیشہ ملحوظ نظررکھا۔انہوںنے کہابحٰثیت وزیراعظم بحٰثیت حزب اختلاف کے لیڈر ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا ۔وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ڈاکٹرمن موہن سنگھ ملک کاایک سرمایہ ہے اور ماہراقتصادیات کی حیٰثیت سے ان کی پالسی اور اقدامات ہمیشہ یادرکھے جائے ۔اپنے خطاب کے دوران انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاسابق وزیراعظم ایک شریف النفس انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہتر منتظم رہے اور انہوںنے ملک کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنے آپ کووقف کیاتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں