170751788

چوبیس گھنٹے میں درجنوں صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی

صیہونی حکومت کی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اپنے درجنوں فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے آج دوپہر بعد اعلان کیا کہ اس کے تین فوجی غزہ میں جنگ کے دوران ہلاک ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے آج پیر کی صبح سے دوپہر تک فلسطینی مجاہدین سے جنگ ميں اپنے 7 فوجیوں ک ہلاکت کی خبر دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس کے باون فوجی غزہ کی زمینی جنگ میں زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد فوجی افسران بھی شامل ہیں ۔

غاصب صیہونی فوج نے بتایا ہے کہ ان میں سے 6 کی حالت خراب ہے۔

صیہونی حکومت کی کفیر بریگیڈ کے کمانڈر آشر بن لولو نے کہا ہےکہ غزہ کی جنگ بہت دشوار اور پیچیدہ ہے۔ تمہیں فلسطینی جنگجو دکھائي نہیں دیتے لیکن جانتے ہو کہ یہیں قریب میں ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ شجاعیہ محلے میں فلسطینی تحریک استقامت کے جنگجو سرنگ سے نکلتے ہیں اور ہمارے فوجیوں پر فائرنگ کردیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں