Download (16)

چلہ کلان کی شدید ٹھنڈ کے چلتے جموں، کشمیر اور لداخ کو شدید سردی کی لہر نے اپنی لپیٹ لیا

سیاحتی مقام پہلگام اور خطہ دراس بدستور سرد ترین علاقے درج
آئندہ ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ، کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں / محکمہ موسمیات

سرینگر // چلہ کلان کی شدید ٹھنڈ کے چلتے جموں، کشمیر اور لداخ کو شدید سردی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور امسال دہائیوں کی سردیوں نے پھر ریکارڈ قائم کیا ہے ۔اسی دوران جمعرات او ر جمعہ کی درمیانی رات کو سرینگر میں اگرچہ کچھ حد تک شبانہ درجہ حرارت میںبہتری دیکھی گئی تاہم سردیوں کا زور برابر رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں تک موسم خشک ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے سردیوں میں مزید اضافہ کا امکابن ظاہر کیا ہے تاہم 7جنوری کی شام سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی گی جس دوران بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر شہر میں سرد ترین رات رہی اور را ت کا درجہ حرارت منفی3.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ کے باوجود شدید سرد موسم جاری رہا اور جمعہ کو سرینگر میں کم سے کم 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سے سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں میں گزشتہ رات 4.7 سیلشس کے مقابلے میں کم از کم 5.1 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔ ۔شدید سردی کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر علاقوں میں آبی ذخائر منجمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں آئندہ دو دنوںتک موسمی صورتحال میں تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سردی کی لہر میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں