Images (3) 39

چلہ خور د نے جاتے جاتے بھی اپنا کمال دکھا دیا ، ٹنل کے آر پار ہر سو سفیدی ہی سفیدی چھا گئی

میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں کہیں جم کر تو کہیں درمیانی درجے برفباری سے معمول کی زندگی متاثر
وادی کا زمینی وفضا ئی رابطہ منقطع ، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے سے ہلکی برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر // چلہ خور د نے جاتے جاتے بھی اپنا کمال دکھا دیا اور محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری ریکارڈ کی گئی جس دوران وادی سفید چادر کی لپیٹ میں آئی ۔ دن بھر وقفے وقفے سے جاری برفباری کے باعث وادی میںمعمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی جبکہ شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔ اسی دوران تازہ برفباری کے باعث وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 21فروری کے بعد دوپہر سے موسمی صورتحال میں مجموعی طور پر بہتری آئے گی ۔ سی این آئی کے مطابق چلہ خورد نے جاتے جاتے بھی اپنا زور دکھا دیا ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار اور منگلوار کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںمیںبھی اچھی خاصی برفباری دیکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال وجنوب میں جم کر برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ۔منگل وار کی صبح سے ہی شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ ، اننت ناگ ، کولگام ، شوپیان ، پلوامہ، گاندربل ، کپواڑہ ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے علاوہ بڈگام میں جم کر برفباری ہوئی جس کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔ دوران شب سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں منگلوار کی صبح سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ 48گھنٹوں میں 3فٹ سے زائد جمع ہوئی جبکہ پہلگام میں پانچ انچ، رفیع آباد میں سات انچ اور دیگر میدانی علاقوں میں تین سے چار یا دو سے تین انچ برفباری درج کی گئی ہے ۔اسی طرح کی اطلاعات پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام سے بھی موصول ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ وسطی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔ گلمرگ سے ٹنگمرگ جانے والی گاڑیوں کو اُسی صورت میں اجازت دی جائے گی جب وہ ٹائروں پر چین لگائیں گے اور اس روٹ پر صرف 4×4گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔ادھر وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے ۔دریں اثناء سرینگر جموں شاہراہ پر ہوئی ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف ٹریفک کی نقل حمل کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئی ہیں ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 21فروری کے بعد دوپہر سے بہتری آئی گی ۔ تازہ برفباری کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر بانہال اور پانتھال کے بیچ بھاری پسیاں گر آئی جس کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی جبکہ سرینگر ہوائی اڈے پر کم روشنی کے باعث کوئی بھی پرواز اڑا ن نہ بھر سکی ۔ ادھر بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل گاڑی بھی آج پٹری پر نہ لوٹ آ سکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں