Download (15) 50

چلہ خورد کا جلوہ : سرینگر سمیت دیگر کچھ میدانی علاقوں میں رواں موسم کی پہلی برفباری ریکارڈ

سرینگر / / چلہ خود نے آتے ہی اپنا زور دیکھایااور میدانی علاقوں میں طویل خشک سالی کو ختم کیا ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںمیںبھی اچھی خاصی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔

شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال وجنوب میں ہلکی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ۔بدھوار کی رات سے ہی شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ ، اننت ناگ ، کولگام ، شوپیان ، پلوامہ، گاندربل ، کپواڑہ ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے علاوہ بڈگام میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو رات کو وقفے وقفے سے جاری رہا ۔

دوران شب سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی ۔

شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں آج سے بہتری آنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2سے تین فروری کو موسم مجموعی طو رپر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بیچ بیچ میں ہلکی برفباری کے امکانات کو رد نہیںکیا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں